
فیلڈ ورک کے دوران سنے گئے چند اقوال زریں
پنجاب سیڈ کارپوریشن کی آسٹریلیا کی گندم کاشت کر دی ہے کتنی اوسط دے گی
گندم کی بہتر پیداوار کے لیے فی ایکڑ کتنا اہرن چاہیے جلدی بتاہیں کباڑیے کے پاس کھڑا ہوں
کل سپرے کر دی تھی فیس بک کے ماہرین بتاہیں کہ دوائ کتنے دن تک اثر کرے گی کیونکہ دوکاندار کے ساتھ اقوام متحدہ میں اصلاحات بارے گفتگو تو کی تھی لیکن دوائ کے متعلق بات کرنا یاد نہیں رہا
کل سپرے کر دی تھی اور زنک بھی ڈال دیا تھا لیکن نہ تو جڑ کی سنڈی مری ہے اور نہ ہی مونجی نے بوٹا مارا ہے
مکئ کو سنڈی کھا رہی ہے کونسی دوائ خریدوں گروپ ایڈمن جلدی اپروو کرو میں شاپ پر ہوں
اگر پوٹاش تنا مضبوط کرتی ہے تو پانی کے بعد چلنے والی تیز آندھی سے مونجی کیوں گر جاتی ہے
سولر پلیٹوں پر چلنے والے ٹیوب ویل کا پانی زیادہ طاقتور ہوتا ہے کیونکہ اس میں دھوپ کی طاقت بھی شامل ہوتی ہے
کل یہ دوائ استعمال کر دی تھی اب ماہرین بتائیں کہ اسکا رزلٹ کیسا ہے
جو دوائ جوار میں اٹ سٹ کو مارتی ہے کمپنی والے وہی دوائ کپاس والی اٹ سٹ پر کیوں منع کرتے ہیں یہ سب ڈرامے ہیں
میں تو نیٹ پر دیکھ کر کھاد خریدتا ہوں لیکن جو کھاد پکے وڈھ پر اثر کرتی ہے وہ ریتلے پر کیوں نہیں سب کھاد والوں کے ڈرامے ہیں میں تو ہر قسم کی زمین میں ڈی اے پی ہی ڈالتا ہوں
سبسڈی والی کھاد اور دوائی اثر نہیں کرتی
میں نے ببر شیر والی یوریا لینی ہے
اصل یوریا تو پیلے گٹو میں آتا ہے
میں نے گندم میں نیچے گوارا ڈالا تھا مگر چس نہیں آئی
اب میں گوبھ پر گوارے کی بجائے یوریا ڈالوں گا
میں تے سونا موٹا ای لیساں
میرے مزارے بھی تارا یوریا استعمال نہیں کرتے
میں تو آدھا گٹو ببر شیر اور آدھا سونا موٹا مکس کر کے ڈالوں گا
ڈاکٹر صاحب اینگرو کمپنی کا یوریا دو نمبر ہے کیونکہ اس کا گٹو پیلا نہیں
ڈاکٹر صاحب پیلا گٹو یوریا کیوں شارٹ ہو گیا ہے
اگر زبردست میں یوریا اور زنک ہے تو اس کا رنگ کالا کیوں ہے
ہم تو نیلے گٹو والا یوریا استعمال ہی نہیں کرتے
جہڑی چس سونے ویچ ہے اوہ ببر شیر وچ نہیں
اگر تارا اتنا اچھا ہے تو یہ سونے سے سستا کیوں ہے
کھاد دوائی فلڈ کرنے والا ڈرم بہت مہنگا ہے 4ہزار کا ڈرم 5سو دی ٹوٹی
لیکن ببر شیر کا جو بھی ریٹ ہو میں تو وہی لوں گا
اب کھاد دوائی کا معیار وہ نہیں جو میرا بڈھا استعمال کرتا تھا
چنگی دوائی کمپنی والے اگلے سال بند کر دیتے ہیں
کٹے نے دوائی ملا پانی پی لیا اسکو تو کچھ بھی نہیں ہوا
میں نے بوتل کے ڈھکن میں دوائی ڈال کر اسکے اندر سنڈی کو ڈوبا دیا سنڈی تو نہیں مری
سپرے کے دوران پورے کپڑے پہننے سے مجھے گرمی لگتی ہے
دوائی چڑھنے پر دو سوٹے کے ٹو کے لگاتا ہوں طبعیت فٹ
جو دوائی بڑی سنڈی کو مارتی ہے وہ چھوٹی کو کیوں نہیں مارتی کمپنی والے ڈرامے کرتے ہیں مجھے لوٹنے کے لیے
سفید مکھی کے لیے وکھری اور اس کے انڈے بچے کے لیے دوائی سب ڈرامے ہیں
جڑی بوٹی مار سپرے کرنیکے لیے شبنم اترنے کا انتظار نہیں کروں گا کیونکہ ٹینکی میں بھی تو پانی مکس ہوتا ہے دو چار قطرے شبنم بوٹے پر ہو گی تو کیا فرق پڑتا ہے
میں کبھی بھی کمپنی مشاورتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوتا کمپنی والے وقت ضائع کرتے ہیں اتنی دیر میں تاش کی دو چار بازیاں لگ سکتی ہیں
میں تو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ہی دوائی لیتا ہوں دوکاندار نے خواہ مخواہ وقت ضائع کرنا ہے کیونکہ مجھے صحیح طریقہ استعمال گامے نے بتایا ہے
جو لمبڈا سبز بوتل میں نہ ہو وہ اثر نہیں کرتا
نیلی بوتل والی دوائی کھالے بنے پر صحیح کنٹرول دیتی ہے سفید والی جعلی ہے
کپاس کی ایف ایچ 333 پچھلے ہفتے کاشت کی ہے سب دوست بتاہیں کیسی ورائٹی ہے اور اوسط کتنی آئے گی
جس دوائ کی بدبو نہ ہو اس نے کام کیا کرنا ہے
اگر جڑی بوٹی مار سپرے نے ایک کھیت میں کام کیا ہے تو دوسرے میں کیوں نہیں کیا
میں نے تو جڑی بوٹی مار سپرے کر کے اگلے دن سونا موٹا یا ببر شیر چھٹہ بھی کرنا ہے فصل رکی ہوئی ہے
اللہ کے بندو
ہر یوریا میں چھتالیس فی صد نیٹروجن ہوتی ہے
میرا مطبل ہے کہ اک بوری جس کا جو بھی رنگ ہو اس میں پوری ترہی سیر نایٹروجن ہو گی بے شک اوپر شیر بنا ہو یا باندر بےشک کسی زیر پرائمری یا مڈل فیل سے حساب کروا لیں
گٹووں کے رنگ پر نہ جاؤ
یہ کون سے بیگم کے دوپٹے ہیں جو غلط رنگ والے ہو گیے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
زراعت سیکھنے کا خرچہ اور نفع سارا آپ کا
ہم تو فقط دعاؤں کے طلبگار ہیں
اگے توھاڈی مرضی
ماہرین کے مطابق صحتمند زمین میں نامیاتی مادے کے مقدار 5فیصد ہونی چاہیئے جبکہ ہماری زمینوں میں اسکی مقدار اعشاریہ 4فیصد ہے
جس کی وجہ سے ھم بہت کم پیداوار حاصلِ کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کھادوں پر اخراجات بھی زیادہ کر رہے ہیں ان اخراجات کو کم کرنے اور اپنی زمینوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے جنتر کی کاشت ناگزیر ھے کیونکہ اسکی فصل کو ہم سبز کھاد کے طور پر استعمال کرکے اپنی زمینوں میں نامیاتی مادہ کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔
(چاول کی فصل پر بیماریاں کم؛ کھادیں کم؛ نامیاتی مادہ کی کمی دور. اور پیداوار زیادہ. )
وقت کاشت
15مارچ سے لے کر 15مئی
بیج مقدار فی ایکڑ
5 سے 12 کلو
طریقہ کاشت
ہموار شدہ زمین میں 1 یا 2 بار ہل چلا کر زمین کو پانی لگانیں اور مناسب پانی کھڑا ہونے پر شام کے وقت گپ چھٹ کر دیں 3 دن بعد جیسے ھی بیج کا اگاؤ شروع ھو تو اس وقت دوسرا پانی ہلکی مقدار میں لگا دیں
باقی پانی فصل کی ضرورت کو اور زمین کی نمی کو دیکھتے ہوئے لگائیں کسی بھی سٹیج پر فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں اور جب فصل کا قد اڈھائی فٹ سے تین فٹ تک ھو جائے تو جنتر کی فصل کو بذریعہ روٹاویٹر زمین میں دبا دیں
اس طریقہ کار سے آپ کی زمین کی ساخت بھی بہتر ھوگی اور کھادوں کے استعمال میں بھی کمی کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ ہوگا.
تنا سخت ہونے سے پہلے روٹا ویٹ کر دیا جائے یعنی تین یا چار فٹ کا
موضوع :- کچن گارڈنرز ادرک لگانا انتہائ آسان
موسم ( Weather )
جنوری سے 25 فروری اور
سرد علاقے والے اپریل میں لگائیں
لگاتے وقت ٹمریچر ( Temprature )
20 ڈگڑی سینٹی گریڈ آئیڈیل یا پھر مٹی کا ٹمپریچر 25 ڈگڑی سینٹی گریڈ ہو ۔
ادرک کی دستیابی ( Availability )
بازار سے ، سپر اسٹور سے ، سبزی والے سے ، زرعئ یونیورسٹیوں سے سبز منڈیوں سے ، سٹاکسٹ سے خریدیں ۔
ادرک کن کن ممالک سے آتی :
ادرک وطن عزیز میں تھائ لینڈ ، انڈیا ، آسٹریلیا اور چائینہ کی ملتی ہے ۔ مارکیٹ میں لوکل دستیابی بھی ہو جاتی ہے ۔ ادرک کو تاجر Sulphuric Acid تیزاب میں بھگوتے ہیں تاکہ اس میں چمک روشنی آئے اور تیزاب جذب کرنے کے بعد اس کا وزن ڈبل سے بھی اوپر چلا جائے پھر دام اچھے ملیں ۔ سپر مارکیٹ والے ادرک پہ کیمیکل اسپرے کرتے ہیں تاکہ یہ جلد Sprout نا ہو اور اس کی لائف بڑھ جائے ۔
خدا راہ جب بھئ Cooking کے لیئے بازار سے ادرک خرید کر لائیں پہلے اسے ایک دن کے لیئے گرم پانی میں بھگوئیں تاکہ تیزابی اثرات ختم ہوں ۔ پھر کوکنگ کے لیئے خشک کر کے استعمال کریں ۔
ادرک منتخب کرنے کے بعد جب کسئ کٹر یا ٹول چھری سے کاٹیں تو ٹول کو پہلے Dettol سے دھو لیں تاکہ ادرک کو فنگس اور جراثیم نا لگیں ۔ بازار سپر اسٹور سے جب ادرک پسند کریں تو جس ٹکڑے میں 2 یا 3 کلیاں Bud / Nipple ہوں وہ لیں ۔
یاد رکھیئے گا 3 یا 4 کلیوں والے پیس کے اگنے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
ادرک کو بھگونا ( Soaking )
ادرک کو گرم پانی میں رات بھر بھگو رکھیں تاکہ کیمیکل اور تیزاب کے اثرات ختم ہو جائیں ۔
ادرک کو خشک کرنا ( Drying Out )
ادرک کو پانی سے نکال کر 1 یا 2 دن کے لیئے کپڑے ٹشو پیپر میں لپیٹ کر کسی جار میں رکھ کر خشک کریں ۔ خیال رہے ادرک کے بڈ کلیاں وہ جہاں سے پھوٹ رہے ہوں وہ حصہ اوپر کی طرف ہو ۔ کلی Upwards ہو اور 2 انچ لمبائ کے پیسز کاٹیں اور لگانے سے پہلے ہلدی لگا کر زمین میں پھر دبائیں تاکہ بڈ جراثیم سے محفوظ رہے ۔
پاٹ سائز ( Pot Size )
گملے 12" سائز کا منتخب کریں گے اور ہر گملے میں ایک پودا بنائیں ۔ چھوٹے گملے میں پودے تیار کر کے اسے بعد میں زمین میں مٹی سمیت ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس گملے لمبائ میں بڑا ہے تو زیادہ 8 ، 8 انچ کے فاصلہ پہ لگائیں ۔
ادرک کا سائز ( Ginger Size )
2 انچ لمبائ اور 2 انچ موٹائ کے ٹکڑے کاٹیں اور گہرائ 2 سے 4 انچ رکھ کر مٹی میں دبا دیں ۔ قطار کا فاصلہ 6 سے 8 انچ رکھیں ۔ 6 انچ گملے میں چھوٹۓ پودے اگر پہلے تیار کر لیئے جائیں پھر انہیں ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے ۔
مٹی ( soil )
ادرک کے لیئے Loose چکنی مٹی ہو ، گارڈن مٹی / نہر والی بھل مٹی اور آرگینک مادوں سے بھر پور ہو ۔ چکنی مٹی پانی کو نکلنے نہیں دیتی اور نمی کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ۔ لہذا جڑیں آرام سے پنپتی رہتی ہیں ۔ اس میں 70 فیصد گارڈن مٹی 20 فیصد کمپوسٹ / خشک گوبر اور 10 فیصد ریت شامل کر کے اچھا میکسچر بنا لیں ۔
سورج کی روشنی ( Sun Light )
پارشل سن اور فل سن ، 2 سے 5 گھنٹے ادرک فل سن برداشت کر سکتی ہے اگر سامنے فلٹر لگا کر پارشل سن دے دیا جائے تو بہتر ہے ۔ یا پھر درختوں کے نیچے ہو صبح کی دھوپ میں اچھئ گرو ہوتی ہے ۔ اگر ادرک کے پودوں کے گرد 25 ڈگڑی سینٹی گریڈ درجہ حرارت مہیا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اچھی پیدوار آپ حاصل کر سکتے ہیں ۔
پانی ( Water )
ہفتہ بھر میں ایک بار ایک انچ تک پانی دیں لیکن پانی گہرا ہو ، گہرا پانی سے مراد گوڈی کر کے پھر پانی دیا جائے تاکہ اس کے بڈ تک نمئ پہنچے ۔ یہ پودا نمی پسند کرتا ہے ۔ 35 ڈگڑی سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے پہ آپ اسے لازمی پارشل سن میں لے جائیں ۔
میچور ٹائم ( Maturity )
240 دن میں ادرک میچور ہو جاتی ہے لیکن 4 ماہ بعد آپ اسے نکال کر اپنی کچن میں استعمال کر سکتے ہیں ۔
زیادہ حصول 4 ماہ کے لیئے
کچن گارڈن والے حضرات ہر 10 ، 10 دن بعد دوبارہ لگا کر زیادہ ادرک مختلف اوقات میں حاصل کر سکتے ہیں ۔
فرٹیلائزر ( Low Nitrogen )
زیادہ فرٹیلائزر دینے سے شاخیں اور پتے متاثر ہوں گے اور پیدوار میں کمی آ جائے گئ ۔ اس لیئے کم نائٹروجن دی جاتی ہے ۔
تیار ہونے کی نشانی ( Condition )
پتے پیلے اور سوکھنے لگیں گے ۔ اور تنا بھی گرنے لگے گا ۔