Top Mobile Ad
×

+923099878757 Customer Support

بھنڈی LADY FINGURE-- OKRA-- BHINDHI production and protechion technology

بھنڈی LADY FINGURE-- OKRA-- BHINDHI  production and protechion technology
بھنڈی LADY FINGURE-- OKRA-- BHINDHI  production and protechion technology

بھنڈی کی کاشت

کسان بھاٸیوں کے لیے اہم معلومات۔۔

بھنڈی کی کاشت کے لیے گرم مرطوب آب ہوا کی ضرورت ھوتی ھے

درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ھو تو بیج کا اگاٶ متاثر ھوتا ھے

بیج کے بہترین اگاٶ اور بڑھوتری کے لیے درجہ حرارت 23 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ھونا چاہئے

بھنڈی پنجاب میں سال میں 2 مرتبہ کامیابی کے ساتھ کاشت کی جاتی ھے

پہلی فصل فروری سے مارچ کے آخر تک کاشت کی جاتی ھے

 جبکہ دوسری فصل کی کاشت مئی جون میں ھوتی ھے

 فروری اور مارچ مں کاشت فصل

اپریل میں پھل دینا شروع ہوتی ہے

اور اگست ستمبر تک پھل دیتی رہتی ھے

کچھ ہائبرڈ اقسام جو شاخیں نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں نومبر تک بھی پھل دیتی ہیں

 جبکہ مئی جون والی فصل جولائی سے نومبر تک پھل دیتی ھے

 بھنڈی کی اچھی پیداور حاصل کرنے کیلئے 1 بوری DAP یا 3 بوری سنگل سپر فاسفیٹ + 1 بوری امونیم سلفیٹ

 اور ایک بوری پوٹاش

 بواٸی کے وقت ڈالیں۔۔

بجائی کے فوراً  بعد آبپاشی کی جائے اور اس بات کا خیال کیا جاۓ کہ پانی پٹڑیوں ک اوپر نہ چڑھنے پائے

 بیج تک صرف نمی پہنچے تاکہ زمین سخت نہ ہو اور بیج کا اگاٶ متاثر نہ ھو۔۔

بھنڈی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے مناسب وقت پر گوڈی کا عمل نہایت ضروری ہے

جڑ کا اکھیڑا,مرجھاٶ, پیلا رنگ, واٸرس ,سفوف پھپھوندی, بھنڈی کی اھم بیماریاں ھیں۔

بھنڈی پر لشکری سنڈی, چتکبری سنڈی, امریکن سنڈی ,چور کیڑا, چست تیلا سفید مکھی حملہ آور ھوتی ھیں ۔۔

 

بھنڈی کی فصل 45  سے 55 دن بعد پھل دینا شروع کر دیتی ھےجب پھل 7 سے 8 سینٹی میٹر کا ھو جاۓ تو برداشت کر لیں شروع میں 3 دن بعد جب فصل بھرپور پیداوار دینے پر آ جاۓ تو روزانہ یا ہر دوسرے دن مناسب ساٸز کا پھل توڑتے رہنا چاہئے,

 

اگے توھاڈی مرضی

 

فصل فصل

مصروف عمل

کسان گھر سرگھودھا

جڑی بوٹی مار سپرے کا صحیح رزلٹ لینے کے لئے ہمیشہ سیدھی لائن میں متوازن رفتار سے چلتے ہوئے سپرے کیجیے۔۔   مشین کی لانس کو کبھی بھی دائیں بائیں اور اوپر نیچے نہ کیجئے۔۔۔                            زراعت سیکھنے کا خرچہ اور نفع سارا آپ کا۔۔                    ہم تو فقط دعاؤں کے طلبگار ہیں۔              چھوٹے ایک 🫖 چاے ملائ مار کے