لہسن کے پتے پیلے ہونے کی وجوہات: ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
1۔ لہسن bi-annual فصل ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ سال میں دو مرتبہ dormancy توڑتا ہے.
سردیوں کے موسم میں بیج بویا جاتا ہے، لہذا یہ سردیوں کے شروع میں dormancy توڑتے ہیں، اور زیادہ سردیوں میں دوبارہ dormant ہو جاتے ہیں۔
پھر جب سردیاں ختم ہوتی ہیں اور بہار کی آمد آمد ہوتی ہے تو یہ دوبارہ dormancy سے باہر نکلتے ہیں۔
پہلے شروع کے پتے سب سے پرانے ہوتے ہیں یہ بنیادی طور پر ٹیسٹ leaves ہوتے ہیں، یہ پتے پانی اور نمکیات کو ٹیسٹ کر رہے ہوتے ہیں، آیا کہ حالات موافق ہیں کہ نہیں۔ اسی ٹینشن میں ہوتے ہیں، اس دوران درجہ حرارت کی بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں یعنی wild temperature swings ۔
مثلا آج 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے کل 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اس سے پہلے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اس طرح جب درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے رات کو موسم زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور دن میں موسم گرم ہوتا ہے اس طرح پودے پر بہت زیادہ اثر (اسٹریس) ہوتا ہے پہلے بہت زیادہ سکون ہونے کی وجہ سے wear and tear ہوتا ہے، اور یوں پتے پیلے پڑ جاتے ہیں۔
یہ مسئلہ دو سے تین ہفتوں بعد خود بخود حل ہو جاتا ہے ۔
"1" ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ نے وقت سے پہلے بوائی کردی تھی درجہ حرارت معقول نہ تھا
"2" پانی کی کمی کی وجہ سے بھی لہسن کا پودا پیلا پڑ سکتا ہے ۔لہسن بہار کی فصل ہے، allium فیملی پانی زیادہ پسند کرتی ہے جب پانی زیادہ نہیں ہوتا تو بلب بننے کے عمل میں پانی استعمال ہوتا ہے یوں پودا پانی جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پتے پیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اگر پانی بہت زیادہ لگایا جائے تو وہ بھی پودے پر اثر انداز ہوسکتا ہے.
"3" نائٹروجن Nitrogen کی کمی کی وجہ سے بھی اس کے پتے پیلے پڑ سکتے ہیں، زیادہ تر لوگ خیال کرتے ہیں کہ فاسفورس ڈالنی چاہیے کیوں کہ آپ روٹ کراپ اگا رہے ہیں. یہ بات کسی حد تک درست ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں روٹ تو اگ رہی ہے البتہ بنیادی طور پر یہ بلب ہے۔ بلب پر جو اسکن ہوتی ہے وہ پتوں کی تعداد کے برابر ہوتی ہے جتنے پتے زیادہ ہونگے اتنی زیادہ اسکن ہوگی اور بلب کی جسامت بڑی ہوگی
شروع میں Dormancy توڑنے کے لیے بہت زیادہ نائٹروجن چاہئے ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب ہم بوائی کریں تو نائٹروجن کی مقدار اچھی ہونی چاہیے اور جب دوبارہ dormancy ٹوٹ رہی ہوتی ہے تب بھی.
یعنی بہار کے موسم میں تو دوبارہ nitrogen کی ضرورت پڑتی ہے.
"4" جب گرمیوں میں پتہ زرد ہونا شروع ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ فصل پٹائی کے قریب ہے اور فصل تیار ہے جب چار سے زیادہ پتے مکمل زرد ہو جاتے ہیں تو فصل تیار ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے۔
"5" روشنی کی کمی بھی پودے کے پتے زرد ہونے کی ایک وجہ بن سکتی ہے۔ پتوں کے اوپر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے داغ پڑ جاتے ہیں یہ گول داغ ہوتے ہیں یہ ایک سے لے کر پانچ پرسنٹ %1-- %5 تک فصل پر اثر انداز ہوتے ہیں پورا پتا پیلا نہیں پڑتا داغ ہوتے ہیں ۔-----
اس سے ثابت ہوا کہ پتوں کا پیلا ہونا ایک قدرتی عمل ہے درج بالا وجوہات کی بنا پر پتے زرد پڑسکتے ہیں. شروع کے دنوں میں جو پتے پیلے پڑتے ہیں اس سے گھبرانا نہیں چاہئے شروع میں اور بہار میں نائٹروجن کی مقدار اچھی رکھیں۔
اللہ کریم ہم سب کی فصل میں برکت عطا فرمائے. آمین ثم آمین.